ایس پی کا الیکشن کمیشن سے اوپینین پول پر پابندی لگانے کا مطالبہ

0

لکھنؤ: (یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف چینلوں پر شائع کئےجارہے اوپینین پول کی براڈ کاسٹننگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے اتوار کو چیف الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا کہ اترپردیش میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اس طرح کے اوپینین پول کی ترسیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دلیل دی ہے کہ ریاست میں آٹھ جنوری کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد 21جنوری کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے نامزدگی کی تاریخ بھی ختم ہوچکی ہے۔ اس دوران نیوز چینلوں پر لگاتار اوپینین پول دکھائے جارہے ہیں۔ اس سے ووٹر گمراہ ہورہے ہیں۔ اتم نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کمیشن سے اوپینین پول پر فورا پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپینین پول کی ترسیل سے انتخابی عمل متاثر ہورہا ہے۔ریاست میں آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اوپینین پول کی ترسیل پر فوری اثر سے پابندی لگائی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS