پی ایم آئی دفتر میں لی تلاشی، ذمہ داران سے پوچھ گچھ
نئی دہلی (ایجنسیاں):یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم جمعرات کو دہلی کے شاہین باغ واقع پی ایف آئی کے دفتر میں پھر پہنچی۔ چند روز قبل بھی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اسی دفتر کی تلاشی لی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ اس دوران انہوں نے کچھ لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ واضح رہے کہ یوپی ایس ٹی ایف ہاتھرس سانحہ کے دوران فسادات کی سازش کی جانچ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آج ایک بار پھر پی ایف آئی کے آفس میں سرچ آپریشن چلایا گیا۔ پی ایف آئی کا یہ آفس شاہین باغ میں واقع ہے۔ لکھنؤ میں ایس ٹی ایف کے ہاتھوں گرفتار پی ایف آئی سے منسلک 2ملزمان کو نوئیڈا ایس ٹی ایف نے 2دن کی ریمانڈ پر لیاہے۔ ہاتھرس کیس میں تشدد کا منصوبہ کیس میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں ایس ٹی ایف ان دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اسی سلسلے میں آج پی ایف آئی کے آفس میں سرچ آپریشن چلایا گیا۔
اس سے قبل یوپی ایس ٹی ایف ، پی ایف آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے رؤوف شریف کو کیرالہ سے پروڈکشن وارنٹ پر لے کرآئی تھی۔ رؤوف پر فساد کو بڑھانے کیلئے فنڈنگ کا اور یوپی میں سی ااے اے، این آر سی تحریک کے دوران تشدد کی سازش کا الزام ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے رؤوف کو کیرالہ میں گرفتار کیاتھا۔ شریف پی ایف آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سی ایف آئی کے جنرل سکریٹری ہیں۔
یوپی ایس ٹی ایف پھر پہنچی شاہین باغ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS