اب یوپی میں سرکاری ملازمت حاصل کرنا آساننہیں ہوگا

0

لکھنؤ (ایجنسیاں) اترپردیش کی حکومت مختلف محکموں کے گروپ ’بی‘ اور ’سی‘ کی نئی بھرتیوں کیلئے بڑی تبدیلیوں کی تیاری کر رہی ہے۔ نئے نوکری پانے والے کو 5 سال کیلئے معاہدے پر تعینات ہوں گے، جس میں صحیح طریقے سے کام کرنے والوں کو ہی باقاعدہ کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمت کے سلسلے میں نیا نظام انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہے ، حالانکہ کابینہ میں جلد ہی اس سلسلے میں ایک تجویز لائی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں ہر محکمہ سے تجاویز طلب کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان 5 سالوں کے دوران ملازمین کا 6ماہی جائزہ لیا جائے گا ، جس میں نئی ملازمت پانے والوں کو 60 فیصد نمبر لانا لازمی ہوگا۔ حکومت کے مجوزہ نئے نظام کے تحت باقاعدہ تقرری 5 سال کے بعد ہی کی جائے گی۔ 60 فیصد سے کم مارکس پانے والے سروس سے باہرہوتے رہیں گے۔ ان 5 سالوں میں ملازمین کو باقاعدہ نوکروں کی طرح دیگر فوائد نہیں ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ نظام میں الگ الگ بھرتی عمل میں منتخب ملازمین کو ایک یا دو سال کے پروبیشن پر تقری دی جاتی ہے۔ اس دوران ملازمین کو تنخواہ اور دیگر فوائددیئے جاتے ہیں۔ ایک یا دو سال کی پروبیشن مدت کے دوران وہ سینئر افسران کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ اس کے بعد ان کو باقاعدہ کیا جاتا ہے ، لیکن مجوزہ نئے نظام کے تحت 5 سال کے بعدہی باقاعدہ تقرری کی جائے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS