لکھننو، (ایجنسیاں) اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے صدر افتخار احمد جاوید نے ریاستی حکومت سے منسلک تمام مدارس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ طلبا کےلئے 6 گھنٹے کی تعلیم کو یقینی بنائیں، تاکہ انھیں دوسرے اسکولوں کی سطح پر لایا جاسکے۔ یہ حکم یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق طلبا مدارس میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کلاسز میں شرکت کریں گے جو کہ ایک گھنٹہ زیادہ ہے۔اساتذہ اور عملہ بھی کم از کم 6 گھنٹے ڈیوٹی کریں گے۔جاوید نے کہاکہ مدرسہ کے طلبا کو معاشرے میں آگے بڑھتے ہوئے احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے، انہیں مذہبی مضامین کے ساتھ ساتھ ریاضی، سائنس، انگریزی اور ہندی کا بھی اچھا علم ہونا چاہیے۔ ہم ایسے مثالی طلبا تیار کرنا چاہتے ہیں جو ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مدارس دوسرے اچھے اسکولوں کے معیار کے برابر ہوں، تاکہ دیگر لوگ بھی اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کےلئے مدارس میں فخر سے داخلہ دلا سکیں، ہمیں سب سے پہلے مدارس کی تعلیم کے تئیں احترام پیدا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عربی، فارسی، دینیات اور اردو جیسے مذہبی مضامین کے ساتھ ساتھ سائنس، ریاضی، انگریزی اور ہندی کی کلاسز بھی روزانہ لگیں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ اساتذہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کریں۔ تعلیم کا آغاز صبح 9 بجے دعا سے ہوگا، جس کے بعد قومی ترانہ ہوگا، اس کے بعد دوپہر تک کلاسز جاری رہیں گی۔ طلبا اور عملے کےلئے لنچ 12 بجے ہوگا۔ یہ دوپہر 12 سے 12.30 بجے تک ہوگا، اس کے بعد 3 بجے تک کلاسز ہوں گی، تمام مدارس کو اپنے نظام الاوقات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اترپردیش سرکاری مدارس : اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ، 6 گھنٹے ہوگی تعلیم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS