یوپی:ایک بجے تک39.07فیصدی ووٹنگ

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پیر کو 55سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں ایک بجے تک39.03فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع سہارنپور کی تمام اسمبلی سیٹوں کا اوسط ووٹنگ فیصد42.44فیصدی ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے جبکہ ضلع شاہجہاں پور کی تمام اسمبلی سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کا اوسط فیصد 35.47 ہے جو کہ سب سے کم ہے۔اس کے علاوہ بجنور میں 8.64فیصدی،مردآباد میں 42.28فیصدی،بریلی میں 39.41فیصدی، امروہہ میں 40.90فیصدی، رامپور میں 40.10فیصدی، سنبھل میں 38.01فیصدی،بدایوں میں 35.57فیصدی اور فیصدی لوگوں نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور میں شنکرپور رہائش گاہ کے نزدیک دنیا پور میں قطار بند ہوکر ووٹنگ کی وہیں ضلع شاہجہاں پور میں یوگی حکومت کے وزیر جتن پرساد نے اپنی بیوی کے ساتھ سداما انٹر کالج واقع پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا جبکہ کابینی وزیر سریش کمار کھنہ نے ابھی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔رامپور م میں اعظم خاں کی بیوی و تزئین فاطمہ نے رضا ڈگری کالج پہنچ کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔ ضلع مرادآباد کے کندرکی اسمبلی حلقے کے نگلا گاؤں کے رائے دہندگان نےعلاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔بریلی، امروہہ اور سہارنپور کے کچھ پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ میں تاخیر کی بھی اطلاعات ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع بریلی کے بوتھ نمبر 426 اور 429 پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر سے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ تمام حلقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے۔ سبھی نو اضلاع میں حق رائے دہی کے تئیں لوگوں کا جوش دیکھا جارہا ہے۔کئی پولنگ سنٹروں پر سیلفی پوائنٹ بنائے گئے ہیں جو نوجوانوں کو خصوصی طور سے مائل کررہے ہیں۔ووٹنگ طے شدہ وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوگئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔اس دوران قطار میں کھڑے لوگوں کو چھ بجے کے بعد بھی ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS