کمبھ میلے سے وابستہ افراد کو دیا جائے گا انعام

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے2019 کمبھ میلے کی کامیابی پر میلے سے وابستہ ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ریاستی ملازمین کو ان کی خدمات کے لئے زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپئے بطور بونس ملیں گے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے 25 جنوری کو کمبھ میلے میں بہتر کارکردگی کے لئے پولیس اہلکار کو انعامات سے نوازہ تھا۔وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کے بعد تقریبا 1.50 لاکھ افراد اس بونس سے مستفید ہوں گے، جس میں 43 ہزار پولیس اہلکاربشمول ضلع پولیس،پی اے سی، ہوم گارڈس،سنٹرل فورسز اور ریاستی ملازمین شامل ہیں۔ریاستی حکومت نے کمبھ میلے کے انعقاد میں 4300 کروڑ روپئے خرچ کئے تھے اور مجموعی طور سے میلے کا دورہ کرنے والوں میں ایک ملین افراد کا تعلق بیرون ممالک سے تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS