لکھنؤ (ایس این بی) :لکھنؤمیں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب 10شہروں میں نائٹ کرفیوکے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، جہاں بھی 2ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیس ہیں، وہاں اب رات 8بجے سے صبح 7 بجے تک پابندیاں رہیں گی۔ اس میں لکھنؤ، پریاگ راج، وارانسی، کانپور، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، گورکھپور، جھانسی، بریلی اور بلیا شہر شامل ہیں۔ کووڈ19- پر قابو پانے کیلئے تشکیل دی گئی ’ٹیم-11‘کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2ہزارسے زیادہ ایکٹیو کیس والے اضلاع میں رات8بجے سے صبح 7بجے تک کورونا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ ان احکام کو فوراً نافذ کریں۔لوگوںکو ماسک اور سینی ٹائزیشن کی اہمیت کو سمجھائیں۔ انہوں نے کہاکہ راجدھانی لکھنؤ میں دیگر اضلاع کے مریضوں کا آنا فطری بات ہے۔ اس لیے یہاں اضافی انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ کووڈ وبا سے بچاؤ کیلئے پہلی سے 12ویں تک کے اسکولوں میں 15 مئی تک تعلیمی سرگرمیوں کو ملتوی رکھا جائے۔ اس مدت میں کوئی امتحان منعقد نہ ہوں۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 20مئی کے بعد منعقد کئے جائیں۔ نئے ٹائم ٹیبل کیلئے مئی کے پہلے ہفتے میں غور ہو۔ اس سے قبل نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہاتھاکہ یوپی بورڈکی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
یوپی:نائٹ کرفیوکے اوقات میں تبدیلی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS