نئی دہلی: (یو این آئی) اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر برہمن ووٹروں کو راغب کرنے کی حکمت عملی کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں پارٹی کے سینئربرہمن لیڈرشامل ہیں ۔ پیر کے روزبی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے اتر پردیش کے بااثر برہمن لیڈروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں اتر پردیش بی جے پی کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان، پارٹی کے رکن پارلیمان شیو پرتاپ شکلا، رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، ریتا بہوگنا جوشی، اتر پردیش حکومت میں وزراء برجیش پاٹھک، شری کانت شرما، آنند سوروپ شکلا، ستیش دویدی، ستیہ دیو پچوری، رماپتی رام ترپاٹھی، جتن پرساد، اتر پردیش بی جے پی کے سابق صدر لکشمی کانت واجپئی اور انیل شرما نے لیڈروں نے شرکت کی۔ شکلا کی قیادت میں تشکیل دی گئی بی جے پی کی اس کمیٹی میں شامل لیڈران اپنے اپنے علاقوں میں برہمن سماج کے لوگوں سے ملیں گے اور حکومت کی طرف سے ان کے لیے کیے گئے کاموں کے تعلق سے معلومات فراہم کریں گے۔ اس کے پیچھے بی جے پی کا مقصد اتر پردیش میں برہمنوں کی ناراضگی کو دور کرنا ہے۔ دراصل گزشتہ کچھ برسوں میں ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور میں برہمنوں کو نظر انداز کرنے کے الزامات حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے لگتے رہے ہیں۔ میٹنگ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر مہیش شرما نے نامہ نگاروں سے کہا ’’ریاست میں بی جے پی حکومت بننے جا رہی ہے اور اسے مزید مضبوط کرنے کے لیے میٹنگ میں بات چیت ہوئی ۔ تمام 403 اسمبلی سیٹوں کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے اتوار کو ان تمام لیڈروں نے مسٹر پردھان سے ملاقات کی تھی ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں اس برادری کو پارٹی سے جوڑنے اور ان کے مفادات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
بی جے پی نے برہمن ووٹروں کو راغب کرنے کی حکمت عملی کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS