لکھنؤ،(یواین آئی): اترپردیش کے محکمہ داخلہ سے جاری رپورٹ کے مطابق ریاست میں گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں مختلف اضلاع میں پولیس کے ساتھ ہوئی مڈھ بھیڑ یں 139بدمعاش مارے گئے۔جبکہ پولیس نے مجرمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگسٹر ایکٹ کے تحت 42084اور این ایس اے کے تحت 589افراد کے خلاف کاروائی کی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی حکومت نے سال 2019میں منعقد انٹرنیشنل کال سنٹر ایوارڈ تقریب میں یوپی 112 سروس کو تیسرا مقام دیا تھا۔ ریاستی حکومت کے بہتر و منظم نظم ونسق نے دوسری ریاستوں کے لئے مثال پیش کیا ہے۔ریاستی حکومت نے نظم ونسق کو مضبوط کرنے کے ارادے سے لکھنؤ، گوتم بدھ نگر، کانپور شہر اور وارانسی میں پولیس کمشنڑیٹ سسٹم کو متعارف کرایا ہے۔اس سے ان اضلاع کے نظم ونسق میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ مشن شکتی کے تحت چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت 526538افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اس کے علاوہ ریاست کے 1535تھانوں میں خاتون ہیلپ ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے۔ 218فاسٹ ٹریک کورٹ خواتین سے وابستہ مجرمانہ معاملوں میں فوری کاروائی کر کے سیکورٹی اور اعتماد کا ماحول قائم کررہے ہیں۔
یوپی:مڈھ بھیڑ میں 139بدمعاش ہلاک؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS