نئی دہلی: (یو این آئی) زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کو کہا کہ ماضی میں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
وزیر اعظم کے کسان سمان سمیلن کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، جس کا سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دیا جائے گا۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی قہر پر کسی کا اختیار نہیں۔ کبھی کم بارش کی وجہ سے اور کبھی زیادہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ مرکزی حکومت ریاستی ڈیزاسٹر فنڈ میں رقم کا 75 فیصد حصہ دیتی ہے۔
بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں: نریندر سنگھ تومر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS