اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ہندی روزنامہ کے ایک صحافی کی لاش ریلوے ٹریک پر ملی ہے۔ اہل خانہ نے ایک خاتون داروغی،سپاہی اور دیگر ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ صحافی سورج پانڈے کی لاش ریلوے ٹرک پر صدر کوتوالی علاقے میں شراب مل کے نزدیک ملی ہے۔اہل خانہ نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے خاتون داروغہ سنیتا چورسیا و سپاہی امر سنگھ پر سازش کے تحت قتل کر کے لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔
پولیس نے متوفی کی ماں کی تحریر پر دو نامزد ملزمین اور ایک نامعلوم کے خلاف دفعہ 120،302بی کے تحت مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔ماں نے تحریر میں دعوی کیا ہے کہ 12نومبر کی صبح 9بجے ان کے بیٹے سورج کو فون کر کے کسی نے بلایا اس کے بعد اس کی کوئی جانکاری نہیں ملی۔ گھر سے نکلنے کے بعد اس کا موبائل بھی سوئچ آف ہوگیا تھا۔
اناؤ:صحافی کی مشتبہ حالت میں موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS