واشنگٹن: (یواین آئی) امریکہ میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون امریکی کانگریس نے منظور کرلیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں کثرت رائے سے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظورکرلیا گیا ہے۔ ’کووڈ-19 نفرت انگیزجرائم قانون‘کے حق میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 364 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ 62 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ قانون کا مقصد ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنا ہے۔
اس بل کی حمایت امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے بھی کی گئی جب کہ ایوان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے کہا کہ ایک سال کے دوران ’اے اے پی اے‘کے خلاف جانبدارانہ سلوک اورتشدد کے کم ازکم 6600 واقعات سامنے آئے ہیں۔
@potus was pleased to see the House pass the COVID-19 Hate Crimes Act. He looks forward to signing this important legislation into law at the White House later this week.
— Karine Jean-Pierre (@PressSec) May 18, 2021
نینسی پلوسی نے بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف کورونا وبا کے دوران بلکہ آئندہ برسوں میں بھی امریکہ میں نفرت انگیزجرائم سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ اس قانون سے متعلق عوامی بیداری میں اضافہ بھی ہوگا۔
اس قانون کے حوالہ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے ٹوئٹرپرکہا کہ صدرجوبائیڈن اس بل کو قانون میں تبدیل کرنے کے منتظر ہیں جب کہ وہ رواں ہفتہ ہی اس پردستخط کردیں گے۔
لوگوں کا خیال ہے اس بل کی منظوری سے ایشیائی لوگوں کے خلاف ہونے والی پر تشدد اور نفرت انگیز کارروائیوں پر روک لگانے میں مدد ملے گی۔