بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا یشو

0
thehindu.com

یوتھ کانگریس کاپیگاسس مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ،راہل گاندھی کا خطاب
نئی دہلی (ایجنسیاں) : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور یوتھ کانگریس کے کام کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ پیگاسس، پٹرول-ڈیزل، گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں اورہوش ربا مہنگائی کو لے کر کانگریس لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس تعلق سے جمعرات کو یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں رائے سینا روڈ پر ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لیے پہنچے۔ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔یوتھ کانگریس کے اس مظاہرے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی شریک ہوئے راہل نے کہا کہ میں ملک کاسب سے بڑا ایشو بے روزگاری ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روزگار پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ پچھلے7 سالوں میں 12 کروڑ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کروڑوں نوجوانوں کا روزگار چرایا۔ راہل نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے ایک پارٹنرشپ بنائی ہے۔ جو ملک کے غریبوں کے ساتھ نہیں بلکہ صنعت کاروں کے ساتھ ہے۔ یہ نوجوانوں ، کسانوں ، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں ارکان پارلیمنٹ احتجاج میں کھڑے ہیں ، لیکن یہ سچائی لوک سبھا ٹی وی پر نہیں دکھائی جائے گی۔ حکومت کا کام سچ چھپانا ہے۔
راہل گاندھی نے دہلی کینٹ میں ایک دلت نابالغ کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے پر بھی حکومت کو گھیر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی بچی کو قتل کیا گیا ، زیادتی کی گئی۔ کہیں یہ خبر میڈیا میں شائع ہوئی۔ یہ حکومت عوام کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ جس دن ہندوستان کے نوجوانوں نے بولنا شروع کیا ، مودی حکومت کا وقت ختم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدرنے بدھ کے روز 9سالہ بچی کے والدین سے ملاقات کی تھی اور انہیں انصاف دلانے کے لیے ان کی مکمل مدد اور حمایت کی یقین دلایا تھا۔پیگاسس معاملے پر راہل نے کہا کہ کسی نے مجھے بتایا کہ جاسوسی کا معاملہ چھوٹا مسئلہ ہے۔ یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں ہے۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ نریندر مودی نے میرے فون اور ہر نوجوان کے فون کے اندر پیگیس لگائے۔ پیگاسس آواز کو دبانے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ لوگ ملک کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔ غورطلب ہے کہ پیگاسس جاسوسی معاملے پر بحث کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں تعطل کے درمیان ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر حکومت کو گھیرنے اور دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS