نئی دہلی، (یو این آئی ): کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے ایک بار پھر ووٹ چوری کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے اسے بے روزگاری سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے۔
منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا، ہندوستان میں نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور اس کا براہ راست تعلق ووٹ کی چوری سے ہے۔ جب کوئی حکومت عوام کا اعتماد جیت کر نہیں بلکہ چوری کرکے الیکشن جیتتی ہے تو اسے نوکریاں فراہم کرنے، بھرتی کے عمل کو بہتر بنانے یا نوجوانوں کے خوابوں کی حفاظت سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) پر نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اس وقت بلند ترین سطح پر ہے، ملازمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور بھرتی کے عمل کو پیپر لیک اور بدعنوانی نے تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے نوجوان سخت محنت کر رہے ہیں اور خواب دیکھ رہے ہیں، لیکن مودی صرف اپنی عوامی رابطہ مہم، مشہور شخصیات کی حمایت اور ارب پتیوںکے منافع میں مصروف ہیں۔ اس حکومت کی اصل پہچان نوجوانوں کی امیدوں کو چکنا چور کرنا اور انہیں مایوس کرنا ہے۔”
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں۔ ہندوستان کے نوجوان یہ سمجھ چکے ہیں کہ اصل لڑائی صرف نوکریوں کی نہیں، بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے۔ جب تک الیکشن چوری ہوتے رہیں گے، بے روزگاری اور کرپشن بڑھتی رہے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”اب نوجوان نہ نوکریوں کی چوری برداشت کریں گے اور نہ ہی ووٹ کی چوری کو برداشت کریں گے۔ اب سب سے بڑی حب الوطنی ہندوستان کو بے روزگاری اور ووٹ کی چوری سے نجات دلانے میں ہے۔
17 ستمبر کو وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا مودی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، لیکن وہ ہمیشہ اپنی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے اور اپنی شبیہ کو بڑھانے میں مصروف رہتے ہیں۔جب ملک کا نوجوان مایوسی اور بدحالی سے دوچار ہے۔ ایسے وقت میں وزیر اعظم کی سالگرہ منانا غیر حساسیت کاسب سے بڑا ثبوت ہے۔
भारत में युवाओं की सबसे बड़ी समस्या बेरोज़गारी है – और इसका सीधा रिश्ता वोट चोरी से है।
जब कोई सरकार जनता का विश्वास जीतकर सत्ता में आती है, तो उसका पहला कर्तव्य होता है युवाओं को रोज़गार और अवसर देना।
लेकिन BJP चुनाव ईमानदारी से नहीं जीतती – वो वोट चोरी और संस्थाओं को कैद कर… pic.twitter.com/DlDmdYOl5i
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 23, 2025