نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے آزاد مارکیٹ علاقے میں جمعہ کو ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔فائر سروس کے مطابق شیش محل کے قریب ملبہ تلے چھ سے سات افراد دبے ہو سکتے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو اس سلسلے میں صبح 8.30 بجے اطلاع ملی جس کے بعد چار فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ عمارت چار منزلہ ہے اور اس وقت کوئی نہیں رہتا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ چار زخمیوں کو ملبہ سے نکال کر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS