احساس ذمہ داری سے ناواقف اپوزیشن اس مسئلے پرصرف سیاست کر رہی ہے :جے ڈی یو

0

پٹنہ : بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) نے کووڈ۔19 کے مسئلے پرریاستی حکومت کی مستعدی اور اہم فیصلوں کیلئے اسکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ احساس ذمہ داری سے ناواقف اپوزیشن اس مسئلے پرصرف سیاست کر رہی ہے ۔
جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے بدھ کو یہاں کہاکہ کووڈ۔19 کے متعلق مرکزی ٹیم نے مشورے دیئے ہیں اس پر عمل آوری بھی شروع ہوچکی ہے لیکن اپوزیشن اس مسئلے پرسیاست کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ہر فیصلے کی مخالفت جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔
پرساد نے کہاکہ وراثت اور کنبہ پروری کی بیساکھی کی طاقت پرراہل گاندھی یا تیجسوی یادو جیسے لوگ خود کے فرائض پر کچھ بولنے کے بجائے اکثردوسروں کی خامیاں ہی تلاش کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کے ٹھیک برخلاف وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مفاد عامہ کیلئے نہ صرف ہر بار اہم فیصلے لئے بلکہ ان کے نفاذ کیلئے مسلسل کوشاں بھی رہے ۔تبھی ریاست کو ترقی کی نئی عبارت لکھنے میں کامیابی مل سکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS