بچے کی فیس نہیں دے سکنے کی وجہ سے کاروباری نے گودام میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی 

0

جالندھر:گزشتہ دنوں جالندھر کے کیلے کے ایک کاروباری نے معشی تنگی کے چلتے اپنے گودام میں پنکھے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق کاروباری قرض سے پہلے ہی پریشان تھا،کورنا کے بعد اسے اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ رات کو اس کے بیٹے نے گودام کا دروازہ کھٹکھٹایا، پر کوئی اواز نہیں آنے پر اس نے دروازہ توڑ دیا۔ اپنے والد کی ایسی حالت دیکھ کر اس کی اطلاع فورا پولیس کی دی ۔
اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے انل کمار کی عمر 50سال تھی وہ رہنے والے اترپردیش کے تھے۔ اور پچھلے 35سالوں سے یہاں کاروبار کرتے تھے۔ پولسی کو یہ معلومات ملی ہے کہ انل کمار ہر مہینے کشت بھی ادا کرتے تھے اور وہ بچوں کی اسکول فیس نہیں دینے کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان رہتے تھے۔ فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS