جنیوا: (یو این آئی) اقوام متحدہ (یو این) ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کو ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ “اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹویٹر کے انتظام میں انسانی حقوق کو مرکزی حیثیت حاصل رہے”۔
یہ خط جمعہ کو ٹویٹر کے عملے کی بڑے پیمانے پر برخاست کئے جانے کی رپورٹس کے بعد آیا۔
مسٹر ٹرک نے ہفتے کو خط میں کہا کہ ہمارے مشترکہ انسانی حقوق کے احترام کو پلیٹ فارم کے استعمال اور ترقی کے لیے ریلنگ قائم کرنی چاہیے۔
خط میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے ٹوئٹر پر زور دیا کہ وہ رازداری کے حق کے لیے کھڑا ہو اور اس بات پر زور دیا کہ ٹوئٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مواد کو بڑھانے سے گریز کرے جس کے نتیجے میں دوسرے لوگوں کے حقوق کو نقصان پہنچے۔
ایلون مسک نے اکتوبر میں 44 بلین امریکی ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ مکمل کیا تھا، جس سے سوشل نیٹ ورک کمپنی کا کنٹرول انہیں حاصل ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ٹویٹر نے اخراجات کو کم کرنے کے جارحانہ منصوبے کے تحت کمپنی کے محکموں میں ہزاروں ملازمین کو برخاست کردیا تھا۔
اقوام متحدہ نے مسک پر زور دیا کہ وہ ٹوئٹر کے انتظام میں انسانی حقوق کو یقینی بنائے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS