اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کووڈ 19 کو دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کے لئے سب سے بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے اس کی وجہ سے ہونے والے اقتصادی بحران کے سلسلہ میں اقوام عالم کوآگاہ کیا ۔گوٹریس نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کورونا وائرس
سےدنیا پر پڑنے والے سماجی اور اقتصادی اثرات سے متعلق ایک رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا”کورونا وائرس کووڈ 19 وبا کا مختلف
سماجی طبقات پر سنگین اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ مررہے ہیں اور ان کی روزی روٹی ختم ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد کووڈ 19 اب تک کا سب
سے بڑا چیلنج ہے جس کا ہم سب سامنا کر رہے ہیں“۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تمام ممالک پر مشتمل صحت کے شعبہ میں تعاون کے ساتھ کام کر کے اس
وبا کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے اور اسے ختم کرنے کی بھی اپیل کی۔
گوٹریس نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ
سے دنیا بھر میں دو کروڑ 50 لاکھ روزگار جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 40 فیصد تک کی گراوٹ آ سکتی ہے۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد کورونا وائرس بڑا چیلنج: گوٹریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS