یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

0

برسلز: (یو این آئی/ژنہوا) یورپی یونین (ای یو) نے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے پابندیوں کا ایک نیا پیکج اپنایا ہے۔یہ بات یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہی۔
جمعرات کو بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پابندیوں کا آٹھواں مرحلہ یوکرین کے ڈونسٹک، لوہانسک، زپوریزیا اور کھیرسن علاقوں پر غیر قانونی قبضے کے ردعمل میں آیا ہے۔
نئے اقدامات میں روسی تیل پر موجودہ پابندیوں میں جی7 (گروپ آف سیون) کی قیمت کی حد شامل ہے۔ خدمات، برآمدات اور درآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں افراد اور اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پیکج میں دفاعی شعبے کے نمائندے اور یوکرین کے بحران کے بارے میں پروپیگنڈہ پھیلانے والے معروف افراد اور تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ’’غیر قانونی ریفرنڈم‘‘ کی تنظیم میں کردار ادا کیا۔
یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس پیکیج سے روس کی معیشت اور بھی زیادہ متاثر ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS