یوکرین فوجی طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 

    0

    کیف :یوکرین کے علاقہ خارکیو میں فوجی طیارہ کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی جب کہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔
    صوبہ کے گورنر اولکس کوشر نے بتایا ’’میں اس موقع پر موجود تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ،جہاز میں 28 افراد سوار تھے ،جن میں 7 افسران اور 21 کیڈٹ شامل تھے۔ یہ بتانا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ۔ دو زندہ بچ گئے ،جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ،جب کہ چار کی تلاش جاری ہے۔ ہم ہنگامی امداد فراہم کرنے کے  لئے  تیارہیں‘‘۔
    کچھ ایسی ہی  اطلاعات  ریاست کی ہنگامی خدمات سے بھی آئیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS