دفتر میں ساتھی کو بوسہ دے کر تنقید کا نشانہ بنے برطانوی وزیر صحت نے استعفیٰ دیا

0
azerbaycan24.com

لندن :(یو این آئی) دفتر میں اپنے ساتھی کو بوسہ دے کر سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کے سلسلے میں تنقید کا نشانہ بنے برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ہینکوک نے وزیر اعظم بورس جانسن کو اپنا استعفیٰ بھج دیا ہے۔ استعفیٰ میں انہوں نے لکھا ’’جن لوگوں نے اس وبا میں اتنا کچھ کھویا ہے، ان کے تیئں ایمانداررہنا ہماری ذمہ داری بنتی ۔ میں نے ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے انہیں مایوس کیا ہے‘‘۔

ہینکوک نے سماجی فاصلے کے ضابطوں کی بھی خلاف ورزی کے لئے معافی مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضابطوں کی خلاف ورزی سے لوگوں کو مایوس کرنےکا انہیں افسوس ہے اور خانہ افراد اور بہی خواہوں کوایسی تکلیف پہنچانے کے لئے وہ معافی مانگتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے ہینکوک کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں استعفی ملنے پر افسوس ہے ۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق سابق چانسلر ساجد جاوید کو ہینکوک کی جگہ نیا وزیر صحت بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS