یو جی سی کا آن لائن پی ایچ ڈی پروگرام کوتسلیم کرنے سے انکار

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : آن لائن پی ایچ ڈی کے تعلق سے ایڈ ٹیک کمپنیوں کو بڑا جھٹکا دیا ہے کیونکہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن( اے آئی سی ٹی ای) نے کہا ہے کہ تمام ایڈ ٹیک کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی اداروں کے تعاون سے چلائے جانے والے آن لائن پی ایچ ڈی پروگراموں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایک نوٹس میں اے آئی سی ٹی ای اور یو جی سی نے کہا کہ تمام ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای ایل) کے لیے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے کے لیے یو جی سی کے ضوابط اور اس کے قوانین اور ترامیم کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔جاری نوٹس کے مطابق طلباکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر ایجوٹیک کمپنیوں کے آن لائن پی ایچ ڈی پروگراموں کے اشتہارات سے گمراہ نہ ہوں۔ ایسے آن لائن پی ایچ ڈی پروگراموں کو یوجی سی کے ذریعہ تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ یو جی سی کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے طلباکو اس سلسلے میں یونیورسٹی کی طرف سے جاری ضوابط کو ضرور چیک کرنا چاہیے۔
یو جی سی نے مارچ 2022 میں پی ایچ ڈی پروگراموں کے موجودہ ضوابط میں تبدیلی کی ہے۔ یوجی سی (ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے کم از کم معیارات اور طریقہ کار) 2022 نے تجویز پیش کی ہے کہ پی ایچ ڈی کی کل نشستوں میں سے 60 فیصد کو یوجی سی کے لیے کوالیفائی کرنے والے طلبا سے پ±ر کیا جائے گا۔ قومی اہلیت ٹیسٹ (نیٹ) یا جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آرایف)، اور باقی 40 فی صد یونیورسٹیوں کے ذریعہ منعقد ہونے والے داخلہ امتحانات سے پ±ر کیے جائیں گے۔ اسضابطہکو 10 مارچ 2022 کو منعقدہ یوجی سی کی 556 ویں میٹنگ میں منظور کیا گیا تھا۔ یو جی سی نے پی ایچ ڈی کے لیے پوسٹ گریجویشن کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔ اب 4 سالہ گریجویشن کورس کرنے والے امیدوار پی ایچ ڈی بھی کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ امیدوار 7.5 سی جی پی اے کے ساتھ پاس ہوا ہو، وہ امیدوار جو اس طرح کے سی جی پی اے کے ساتھ پاس نہیں ہوتے ہیں۔ انہیں پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایک سال کی ماسٹر ڈگری حاصل کرنی ہوگی۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اب بہت سے تعلیمی اداروں نے 4 سالہ گریجویشن پروگرام بھی شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS