یو جی سی نے 24یونیورسٹی کو فرضی قرار دیا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) :مرکزی وزیر برائے تعلیم دھرمیندر پردھان نے گزشتہ روز جانکاری دی کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یعنی یو جی سی نے 24 پرائیویٹ اداروں کو فرضی قرار دیا ہے اور 2 دیگر اداروں پر ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ تاہم ابھی ان کے خلاف عدالت میں معاملہ زیر التوا ہے۔ پردھان نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ بیان دیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ طلبا، سرپرستوں، عام لوگوں، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ سے موصول اطلاعات کی بنیاد پر یو جی سی نے 24 پرائیویٹ اداروں کو فرضی قرار دیا ہے۔ ان کے علاوہ انڈین ایجوکیشن کونسل، لکھنؤ اترپردیش اور آئی آئی پی ایم، قطب انکلیو، نئی دہلی نامی 2 مزید ادارے بھی یو جی سی ایکٹ 1956 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کررہے ہیں۔ ان دونوں اداروں کے معاملے عدالت میں زیر التوا ہیں۔ وزارت تعلیم نے اپنے جواب میں بتایا کہ یوپی میں سب سے زیادہ 8 ایسے فرضی ادارے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS