منگلورو (پی ٹی آئی) : اڈوپی ضلع میں واقع ایک سرکاری ویمنس کالج کی ایک طالبہ نے کرناٹک ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر کے کلاس کے اندر حجاب پہننے کا حق دیے جانے کی اپیل کی ہے۔ طالبہ ریشم فاروق نے یہ پٹیشن دائر کی ہے۔ ریشم کی نمائندگی اس کے بھائی مبارک فاروق نے کیا۔ عرضی گزار نے کہاہے کہ طالبات کو حجاب پہننے کا حق آئین کے آرٹیکل 14 اور 25 کے تحت دیا گیا بنیادی حق ہے اور مذہب اسلام کے تحت یہ ایک ضروری رواج ہے۔ عرضی گزار نے اپیل کی کہ اسے اور اس کی دیگر ہم جماعتوں کو کالج انتظامیہ کی مداخلت کے بغیر حجاب پہن کر کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج نے اسلام مذہب کی پیروی کرنے والی 8 طالبات کو داخل نہیں ہونے دیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ طالبات حجاب پہنے تھیں، اس لیے انہیں تعلیم کے ان کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا۔ عرضی گزار کی جانب سے شتہابش شیوننا، ارنب اے بگلواڑی اور ابھشیک جناردن عدالت میںپیش ہوئے۔ اس معاملے میں پہلی سماعت اس ہفتہ کے اواخر تک ہونے کا امکان ہے۔ اڈوپی کے رکن اسمبلی اور کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے رگھوپتی بھٹ نے حجاب پہننے کے حق کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی طالبات کے ساتھ میٹنگ کے بعد واضح طور پر کہا کہ محکمہ تعلیم کے فیصلے کے تحت طالبات کو ’حجاب‘ پہن کر کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حجاب تنازع: طالبہ نے کرناٹک ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS