شیوسینا حکومت٬ این سی پی -کانگریس کی حمایت سے ادھو وزیراعلی ہونگے
مہاراشٹر میں شیوسینا کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،جس کاجلدہی اعلان کیا جائے گا جس کے تحت شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے پانچ سال کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی بنائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس اور این سی پی کی حمایت سے بنی حکومت میں کانگریس اور این سی پی کے دو نائب وزیراعلی بھی ہوں گے ۔
حالانکہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اصرار کیا کہ انہوں نے گزشتہ روزکانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ مگراس دوران مہاراشٹر میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال نہیں کیا ۔ اگلے ماہ کے شروع میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ حکومت تشکیل دی جائے گی۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ادھوپورے پانچ سالہ مدت کے لئے وزیر اعلی ہوں گے،جس میں اس عہدے کے لئے کوئی گردش کی پالیسی نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس انتظام کے تحت،42 وزارت کو نئی اسمبلی میں تینوں جماعتوں کی طاقت کے مطابق شیئر کیا جائے گا۔ اسمبلی کے 288 رکنی ایوان میں شیوسیناکی 56 نشستیں ہیں۔اس کے بعد این سی پی (54) اور کانگریس کی (44) نشستیں ہیں۔- اس ترتیب میں قلمدان کی بالترتیب15،14 اور 13 تقسیم ہوسکتی ہے ۔
مہاراشٹر:کانگریس -این سی پی کی ہمایت سے وزیر اعلیٰ بنیں گے ادھو ٹھاکرے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS