واشنگٹن: (یو این آئی/اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر طالبان اس کے آپریش کو متاثر نہیں کرتا ہے تو امریکہ اگست کے اواخر تک افغانستان سے اپنا انخلا مشن مکمل کر پائے گا۔ جوبائیڈن نےمنگل کے روز وائٹ ہاؤس کے تبصرے کے دوران کہا ’’ہم فی الحال 31 اگست تک انخلا مہم کو ختم کرنے کی رفتار پرہیں ۔ لیکن 31 اگست تک طالبان کے تعاون جاری رکھنے اور ان لوگوں کے لیے ہوائی اڈے تک رسائی کی اجازت پر منحصر کرتا ہے،جو باہر جا رہے ہیں اور ہماری کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو‘‘۔ جو بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں 5،600 فوجیوں کے ساتھ اور 6،400 افراد اور 31 اتحادی طیاروں نے کابل سے اڑان بھری۔ انہوں نےکہا کہ14 اگست تک امریکہ نے کابل سے 70،700 افراد کو کابل سے نکالنے میں مدد کی ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے وزہرخارجہ اینٹونی بلنکن کو بدھ کو امریکیوں کی تعداد کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے جو افغانسان میں ہیں ۔
طالبان کی دھمکی کا اثر،امریکہ 31 اگست تک انخلا مشن مکمل کرے گا : بائیڈن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS