فلپائن میں سمندری طوفان ’گونی‘کی دستک

    0

    منیلا:فلپائن میں جزائر لوزون کے بکول علاقہ میں سمندری طوفان’گونی‘نے اتوار کے روز دستک دی۔ فلپائن کے محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی۔
    فلپائن کے ماحولیاتی،جیو فزیکل اورفلکیاتی خدمات انتظامیہ نےاطلاع دی ہے کہ’گونی‘سے 225-280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان نے آج صبح 4:50 بجے جزائر لوزن پر دستک دی۔ ’گونی‘اب جنوب مغرب کی طرف  بڑھ ر ہا ہے۔ فلپائن میں یہ سال کا سب سے شدید  سمندری طوفان ہے۔
    ابھی تک بکول کے علاقے میں’گونی‘سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے،لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران کئی بندرگاہیں بند کردی گئی ہیں۔
     ہوائی اڈے کے افسران  نے ہفتہ کی  شب اعلان کیا تھا کہ منیلا کا بین الاقوامی ایئرپورٹ’گونی‘کی وجہ سے اتوار کی صبح 10 بجے سے 10 گھنٹے کے لئے بند رہے گا۔
    ’گونی‘اس سال فلپائن کو نشانہ بنانے والا ’گونی‘18واں سمندری طوفان ہے۔ یہ منیلا سے بھی ہوکر گزرے گا۔ طوفان کے منیلا پہنچنے تک کمزور پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد یہ بحیرہ جنوبی چین کا رخ کرے گا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS