نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز 389 اسپیشل پوکسو (بچوں کے ساتھ بد فعلی ، جرائم کی روک تھام) عدالت سمیت 1023 فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس (ایف ٹی ایس سی) سے متعلق مرکزی سپانسرڈ اسکیم کو دو سال کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس بابت فیصلہ کیا گیا۔
اس منصوبے کو اب 31 مارچ 2023 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے لیے 1572 کروڑ 86 لاکھ روپیے کا تخمینی خرچ آئے گا جس میں سے 971 کروڑ 70 لاکھ روپیے مرکزی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا اور 601 کروڑ 16 لاکھ روپیے ریاستی حکومتیں برداشت کریں گی۔ مرکزی حکومت نربھیا فنڈ سے رقم جاری کرے گی۔ غور طلب ہے کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو موت سمیت سخت سزا کا التزام کرنے اور جنسی زیادتی سے متعلق مسائل کے فوری حل کو اور مستحکم بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے مجرمانہ قانون (ترمیم) 2018 نافذ کیا تھا اور فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ قائم کرنے کا راستہ ہموار کیا تھا۔ فی الحال یہ منصوبہ 28 ریاستوں میں نافذ ہے اور اسے تمام 31 ریاستوں تک پہنچانے کی تجویز ہے۔
فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس کے منصوبے میں دو سال کی توسیع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS