واشنگٹن : (اسپوتنک) افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کی ملک کے دوتہائی لوگوں نے حمایت کی ۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں ۔
آئندہ ستمبر تک امریکی افواج کے انخلا کے کے تعلق سے عام لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی ، جس میں 66 فیصد نے جواب دیا اوروہ مضبوطی سے یا کسی حد تک اس کی حمایت کرتے ہیں ۔
اڑتیس فیصد فوجی خاندانوں کے لوگوں اور بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ فوجیوں کے انخلا کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، وہیں تیس فیصد نے کچھ حد تک حمایت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS