پاکستان: دو تہائی افراد 2022 میںہی نئے انتخابات چاہتے ہیں

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) : ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت ملک کے اندر اسی سال عام انتخابات چاہتی ہے اور وہ پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق مسلم لیگ نواز کی قیادت والی حکومت کے دلائل سے مطمئن نہیں ہے۔اپسوس (IPSOS) کی طرف سے کیے گئے سروے میں جب لوگوں کے سامنے پاکستان کی اتحادی حکومت کی یہ دلیل رکھی گئی کہ اس وقت پٹرول و ڈیزل کی قیمت کا بڑھانا ناگزیر مجبوری ہے اور یہ ملک کے لیے مجموعی طور پر اچھا ہو گا تو اس پر صرف 19 فیصد نے اتفاق کیا جبکہ 62 فیصد نے اس بیان سے اتفاق نہیں کیا۔ مطلب 10 میں سے 6 افراد پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مطمئن نہیں ہیں۔جب ان کے سامنے بیان رکھا گیا کہ اس وقت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا تو 59 فیصد نے اس بیان سے اتفاق کیا جبکہ 17 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔ اپسس کے اسی سروے میں پاکستان کے اندر سیاسی صورتحال کے پس منظر میں نئے انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی شہریوں کی رائے لی گئی۔سروے میں شامل ہونے والے دو تہائی افراد نے اس سال 2022 کے اندر اندر نئے انتخابات کے حق میں رائے دی۔ شہریوں سے سوال کیا گیاکہ آیا ان کے خیال میں موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے یا مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں 64 فیصد یعنی تقریباً دو تہائی افراد نے کہا مڈ ٹرم انتخابات کا اعلان کردینا چاہیے اور اسی سال ان انتخابات کا انعقاد بھی ہونا چاہیے۔ تاہم، سروے میں شامل ہونے والے 36 فیصد افراد کا یہ کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور انتخابات کا انعقاد آئندہ سال ہونا چاہیے۔اپسوس ’مارکیٹ رسرچ‘ میں دنیا کا تیسرا بڑا بین الاقوامی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے بھی اس سروے کے نتائج کے اجرا سے ایک دن قبل اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پٹرول کی قیمتوں اور انتخابات سے متعلق عوام کی رائے پر مبنی جو اعدادوشمار سامنے آنے والے ہیں، ان پر شہباز حکومت کو جھٹکا لگے گا۔طلعت حسین ایک ٹویٹ میں یہ کہہ چکے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کو حکومت کے خلاف مہم میں مزید ایندھن فراہم کرے گا۔پاکستان میں اپریل میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کے راہنما عمران خان ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اتحادی حکومت کے وزرا اور وزیراعظم شہباز شریف بار بار یہ باور کرا رہے ہیں کہ انتخابات ا?ئندہ سال اپنے مقررہ مدت کے مطابق ہو ں گے اور، بقول ان کے، انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کسی کی دھونس میں ا? کر نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS