ایم پی کے جبل پور میں دو نابالغ بچیوں کی عصمت دری

    0

    ملک میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعات مستقل سامنے آرہے ہیں۔ جبل پور میں دو بچیوں کی عصمت دری کی خبر آئی ہے۔
    پہلا واقعہ پناگر کا ہے، یہاں ایک سرکاری اسکول میں پانچویں کلاس کی بچی کے ریپ کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔ دوسرا معاملہ گورا بازار کا ہے۔ یہاں جھاڑیوں میں ایک بچی بری طرح زخمی پڑی ملی ہے۔ بچی کو ہندووادی تنظیموں نے اسپتال مین داخل کرایا اور پولیس کو خبر دی۔ پولیس نے دونوں ہی معاملوں میں کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
    پہلا واقعہ پناگر تھانہ کے تحت ایک سرکاری ہائر سیکنڑری اسکول کا ہے۔ یہاں پولیس کو شکایت ملی ہے کہ درجہ 5 میں پڑھنے والی نابالغ طالبہ کے ساتھ اسکول کے ٹوائلیٹ میں ریپ کی واردات کو انجام دیا گیا۔ ریپ کا الزام ایک لڑکے پر لگا ہے۔ بچی نےجو جانکاری دی ہے اس کے مطابق ملزم اسکول یونیفارم میں تھا۔ پولیس جانچ کر رہی ہے کہ ملزم اسکول کا ہی کوئی طالب علم تھا یا کوئی باہر کا تھا۔ وہیں دوسرا واقعہ گورا بازار علاقے کا ہے۔ یہاں 6 سال کی معصوم بچی سڑک کنارے بنے نالے کے پاس جھاڑیوں  میں پڑی ملی۔ بچی بری طرح زخمی تھی۔ اس کے پورے جسم پر مارپیٹ اور چوٹ کے نشان ہیں۔ زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔ اس کی بھنک جیسے ہی ہندووادی تنظیموں کو لگی وہ فورا وہاں پہنچے اور پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS