سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ میں دو جنگجو مارے گئے جب کہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نیشنل رائفلس، سینٹرل ریرزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹیکین گاؤں میں صبح کے وقت مہم شروع کی۔ سلامتی فورس کے جوان گاؤں میں ایک متعینہ (ہدف)علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی وقت وہاں چھپے جنگجوؤں نے خود کار ہتھیاروں سے اندھادھند گولی باری شروع کر دی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں گولیاں چلائیں۔ دونوں کے مابین مڈبھیڑ کے دوران دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک شہری صادق لون زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ آخری رپورٹ ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔
اس دوران کسی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطاً انتظامیہ نے پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ)قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
پلوامہ مڈبھیڑ میں دو جنگجو ہلاک، ایک شہری زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS