میزورم میں 12گھنٹے کے اندر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آج علی الصبح 4:10منٹ پر 5.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے ریاست کے دارالحکومت ایزوال سمیت ریاست کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق ، زلزلے سے ریاست میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کئی مکانات منہدم ہوئے ہیں، کئی مکانات کی دیواریں ٹوٹ گئی ہیں اس کے ساتھ ہی کئی بڑی سڑکیں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ اس کے بعد ایم ایل اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔ ریاست میں زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، متعلقہ محکمہ نے تصدیق کی ہے۔
تاہم وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعلی سے بات چیت کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔