مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں بلیک فنگس سے دو افراد کی موت

0
image:timesofindia.indiatimes.com

داموہ :(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں بلیک فنگس کے 4 مریضوں میں سے دو کی موت ہوگئی،جس میں سے ایک نے دمووہ میں اور ایک نے ناگپور میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
سرکاری اطلاع کے مطابق،ضلع کے دموہ میں بلیک فنگس کے 4 مریض پائے گئے ہیں۔ جمعرات کو دموہ کے 4 مریضوں میں سے 2 کی موت ہوگئی،ان میں جبل پور ناکا کا باشندہ 39 سالہ اور راجیو گاندھی کالونی کا رہائشی 30 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ بقیہ دو افراد بھوپال میں زیر علاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS