بارہمولہ میں دو بھائی دریائے جہلم میں غرقاب

0

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں جمعے کی صبح ریت نکالنے کے دوران بانڈی پورہ کے دو بھائی دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں جمعے کی صبح دو بھائی دریائے جہلم سے ریت نکال رہے کہ تھا کہ اس دوران وہ پھسل کر غرقاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا اور ڈوبنے والوں کے تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ غرقاب ہونے والے بھائیوں کی شناخت ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ کے بطور کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS