نئی دہلی (ایجنسیاں) : سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر انڈیا کے شکایت افسر دھرمیندر چتر نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ چند ہفتے قبل ہی ٹوئٹر انڈیا نے نئے آئی ٹی ضابطوں پر عمل کیلئے ان کی تقرری کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ سے ان کا نام بھی ہٹادیاہے، جب کہ ہندوستان کے نئے آئی ٹی ضابطوں کے مطابق ایسا کرنا ضروری ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ٹوئٹر نے اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے۔ شکایت افسر کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب نئے آئی ٹی ضابطوں کو لے کر ٹوئٹر اور حکومت ہند کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ نئے ضابطوں پر عمل نہ کئے جانے کو لے کر مرکزی سرکار سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کی سرزنش بھی کرچکی ہے۔واضح رہے کہ 25مئی سے نافذ ہوئے نئے آئی ٹی ضابطے کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو یوزرس یا متاثرین کی شکایت کے حل کیلئے ایک شکایت نمٹارہ سسٹم قائم کرنا ضروری ہے۔
ٹوئٹر انڈیا کے شکایت افسر کا استعفیٰ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS