نئی دہلی : عالمی ادارہ صحت نے لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا کے بارے میں پریشانی اور گھبراہٹ پیدا کرنے والی کی خبروں سے دور رہیں۔ کورونا کی وجہ سے لوگوں میں خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 فیصد ہندوستانی کورونا کے خوف کی وجہ سے نیند نہیں لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انفیکشن اور کورونا کی وجہ سے لوگوں کو افسردگی کی شکایات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان میں عام حالت میں بھی ، 7.5 فیصد لوگ ذہنی مریض ہیں،جن میں سے بہت کم لوگ ہی علاج کراتے ہیں۔
سروے میں شامل 40فیصد لوگوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ کورونا کی وبا کے بارے میں سوچتے ہیں تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں ۔ ان کا دماغ مستحکم نہیں ہے۔ 41 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ جیسے ہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی پہچان والا بیمار ہوگیا ہے تو ہماری تکلیف دوگنی ہوجاتی ہے۔
امریکہ اور برطانیہ میں ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں ، 35 سال سے کم عمر کے افراد کورونا کی وجہ
سے کمائی نہ ہونے کی وجہ سے افسردگی کا شکار ہیں۔ برطانیہ میں لگ بھگ 38 فیصد افراد تناؤ کا شکار ہیں اور 36 فیصد لوگوں کو کسی نا کسی بات کو لیکر گھبراہٹ ہو رہی ہے ۔
کورونا کے خوف سے 12 فیصد ہندوستانی کو نیند نہیں آرہی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS