ترک فوج نے وائی پی جی کے 26 ارکان کو ہلاک کیا

0

انقرہ: ترک سیکورٹی فورسز نے شمالی شام میں شامی کرد پیپلز ڈیفنس یونٹس (وائی پی جی) کے حملے کی جوابی کارروائی میں 26 کرد شدت پسندوں کو مارگرایا ہے، اس کی جانکاری ترک کے وزارعت دفاع نے جمعہ کے روز دی ہے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وائی پی جی نے جمعرات کو دیر رات شمالی شام میں ترک فوج کے یوفریٹس شیلڈ آپریشن زون میں دبیق بیس کے علاقے پر حملہ شروع کر دیا، جس کے بعد ترکی نے جوابی کارروائی میں ان کے بیس ارکان کو مار گرایا ہے۔

مزید پڑھیے:

جیل میں قید ایرانی سماجی کارکن نرگس محمدی کو اس سال کا نوبل انعام برائے امن دیا گیا

وزارت کے مطابق، ترکی کے جنگی طیاروں نے بھی وائی پی جی کے خلاف فضائی حملے کیے اور تل رفعت، جزیرہ اور ڈیرک کے علاقوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS