استنبول (ایجنسیاں) : ترک صدر طیب اردوان نے 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کی وارننگ واپس لے لی۔ طیب اردوان نے کہاکہ 10 ممالک کے سفیروں کو سبق مل گیا اور اب وہ محتاط رہیں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بحران پیدا کرنا نہیں بلکہ اپنی عزت، فخر اور خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے، ان ملکوں کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف بہتان تراشی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے وارننگ 10 ممالک کے بیانات کے بعد واپس لی ہے۔ امریکہ سمیت کئی ممالک نے ایک جیسے بیانات جاری کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ یو این کنونشن کا احترام کرتے ہیں جس میں سفارت کاروں کو میزبان ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
ترکی نے واپس لی 10 ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کی وارننگ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS