ٹرمپ کا یو ٹیوب اکاؤنٹ ایک ہفتے کے معطل

0

واشنگٹن:  ویڈیو اپلوڈنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ایک ہفتے کےلئے معطل کردیا ہے۔
یو ٹیوب نے چینل پر اپلوڈ اس ویڈیو کو بھی ہٹا دیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس کی (یوٹیوب) کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
یوٹیوب نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پالیسیوں کی خلاف ورزی اور مکمل معاملے کے جائزے کے بعد مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر اپلوڈ کئے گئے کنٹنٹ کو ہٹاڈیا گیا ہے،حالانکہ یہ پہلا موقع ہے اس لئے ان کا اکاؤنٹ ابھی ایک ہفتے کےلئے معطل کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ٹویٹر سے مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر عارضی طورپر پابندی عائد کی گئی ہے۔تاہم فیس بک ،انسٹاگرام،اسنیپ چیٹ،ٹویٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ کے اکاؤنٹ عارضی یا غیر معینہ مدت کےلئے بند کردئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS