واشنگٹن، (یو این آئی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو غزہ میں جنگی جرائم کیلئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب ہیں تاہم اس کے باوجود امریکی صدر نے ان کی تعریف کی۔
ریڈیو میزبان مارک لیون کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو اچھے انسان ہیں اور اس وقت حالت جنگ میں ہیں، وہ جنگی ہیرو ہیں کیونکہ ہم نے ساتھ دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے میں بھی جنگی ہیرو ہوں۔
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ انہیں جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا امریکی صدر آئی سی سی کے وارنٹ یا نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا حوالہ دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ جون 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کھل کر نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ ماضی میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کیلیے سخت محنت کی۔
’میں وہی ہوں جس نے یرغمالیوں کو رہا کروایا، میرے پاس والدین اور بچوں کی طرف سے بہت سارے خطوط آئے۔ ان میں سے کوئی بھی نہیں آیا ہوگا لیکن میں نے انہیں رہا کروایا۔‘
Trump calls Netanyahu a "war hero" despite ICC arrest warrant for war crimes during the ongoing genocide in Gaza, now in its 684th day
Live updates👇 https://t.co/c9qAIY628t pic.twitter.com/gxrZtVe0uY
— TRT World (@trtworld) August 20, 2025