نئی دہلی: امریکہ میں کورونا وائرس کووڈ-19 کی وبا کے خطرے کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صوبائی گورنروں سے بات چیت کرنے کے
بعد ملک کی معیشت کو مرحلے وار طریقے سے کھولنے کےلئے ہدایات جاری کی ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا،’اب جب ہم اپنی زندگی کو پھر سے شروع کررہے ہیں،تو ہم
ایک محفوظ اور ڈھانچہ نما، بہت ہی ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی معیشت کو بدلنا شروع کررہے ہیں۔‘انہوں نے کہا ،’میرا انتظامیہ نئی وفاقی ہدایات جاری کررہا
ہے جو گورنروں کو صوبوں کو پھر سے مرحلے وار طریقےسے کھولنے کی اجازت دے گا۔ یہ سخت حکمت عملی پر مبنی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اقتصادی زندگی کو بحال کرنے میں تین مرحلوں کی نشاندہی کرتی ہے اور گورنروں کے ذریعہ ان کی ریاست کی ضرورتوں کے مطابق
بنائی جاسکتی ہے۔ ہم سبھی صوبوں کو ایک ساتھ نہیں کھول رہے ہیں۔ اس لیے کہ یہ احتیاطی قدم اٹھانے کا وقت ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے معیشت کھولنے کےلئے ہدایات جاری کیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS