تریویندر سنگھ راوت کا مرکزی وزیر کو مشورہ 

    0

    دہرادون:اترا کھنڈ کے وزیراعلی تریویندرسنگھ راوت نے جمعہ کے روزسکریٹریٹ میں مرکزی وزیرمملکت برائے آزادانہ چارج (توانائی) آرکے سنگھ کو ویڈیو کانفرنسنگ میں تجویز پیش کی کہ اصلاحات کے تعلق سے جو کام ہو رہے،اس میں ریاستوں سے مشاورت کی جانی چاہئے۔
    تریویندر نے توانائی کے شعبے میں مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف نئی اسکیموں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کی سمت میں توانائی کے شعبے میں قومی مصنوعات کو فروغ دینے  کی قابل ستائش کوششیں کی جارہی ہیں۔ خود انحصار ہندوستان کی طرف آگے  بڑھنے کے لئے ہمیں تمام شعبوں میں قومی مصنوعات کو فروغ دینا ہوگا۔
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ سولر روف ٹاپ اسکیم کا اچھا فیڈ بیک ہے۔ اتراکھنڈ میں سولرفارمنگ کی نئی اسکیم لاگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز سے ڈی جی ایف گائیڈ لائن کے جاری ہونے سے لوگوں کو کام کرنے میں سہولت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نےکمرشیل شعبے کا تین ماہ کا فکس چارج  معاف کردیا ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت روایتی توانائی کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے  کہا  کووڈ کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں ہوئے  نقصانات کی تلافی کے لئے مرکز کی جانب سے بہت ساری کوششیں کی جارہی ہیں۔ ریاستوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔
    اس موقع پر سکریٹری توانائی رادھیکاجھابھی موجود تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS