این ایل ایف ٹی کے تین انتہاپسندوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

0

اگرتلہ: تری پورہ میں کھووائی ضلع کی ایک عدالت نے ممنوعہ انتہا پسند تنظیم نیشنل لبریشن فرنٹ آف تری پورہ ( این ایل ایف ٹی ) کے تین افراد  کو تین دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ 

پولس نے اتوار کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کھووائی کے چمپاہور علاقہ کے بروئی باری گاوں سے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان تینوں کی شناخت نربان دیوورما (43)، سمر جیت دیوورما (37) اور رماکانت دیو ورما کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس کو این ایل ایف ٹی کے انتہاپسندوں کے ٹھکانے سے لیٹرہیڈ اور نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 

ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ یہ تری پورہ قبائلی علاقہ اے ڈی سی کے الیکشن سے پہلے این ایل ایف ٹی کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے سرگرم تھے اور گاوں والوں سے پیسوں کی وصولی کرنے میں بھی شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS