جموں وکشمیر کے لوگ بھی خوشی سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں گے

0

سری نگر: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جو لوگ حکومت کے ’ہر گھر ترنگا‘اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں در اصل وہ اپنی ووٹ بینک سیاست کے لئے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے کے تمام ذریعے آزما چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہوگی اور اس کے مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔موصوف ترجمان نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا: ’یہ حکومت ہند کی لانچ کی جانے والی ایک بڑے پیمانے کی مہم ہے تاکہ لوگوں کو ملک کے75 یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا سکے‘۔انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ قریب 26 کروڑ گھرانوں پر ترنگا لہرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر کے لوگ بھی اپنے گھروں پر خوشی سے ترنگا لہرائیں گے۔الطاف ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا: ’ہم عرصہ دراز سے ترنگے کے وقار و شان کو قائم رکھے ہوئے ہیں اور ہر شہری اس ذمہ داری کو لینے کے لئے تیار ہے اور ہم سب قومی جھنڈے سے محبت کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ترنگے کے تقدس کےتحفظ کے لئے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر بھارت اٹوٹ انگ ہے اور ہم آئین کے مطابق عمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں اس کے ساتھ ہمارے جذبات وابستہ ہیں اور جو بھی ہمارے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS