روم: یوروپی ملک اٹلی میں کوروناوائرس (كووڈ -19) کے پیش نظر سفر کرنے پر لگائی گئی پابندی ہٹا لی گئی ہیں اور بدھ سے لوگ ملک میں کہیں ہی سفر کر سکتے
ہیں۔اٹلی کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔ اس سے پہلے دوسرے مرحلے میں حکومت نے چارمئی کو کسنٹرکشن اور مینوفیکچرنگ کے شعبے پر سے پابندیاں ہٹائی تھی اور ان سیکٹرز میں دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔
اٹلی میں سب سے پہلے 18 مئی کو پابنديوں میں نرمی دینی شروع کی گئی تھی، تب حکومت نے چھوٹی دکانیں اورسیلون کھولنے کی اجازت دی تھی۔ ساتھ ہی بار اور
ریسٹونٹس کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم اٹلی نے بھیڑ جمع ہونے اور عوامی اجتماعات پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ ملک میں 15 جون سے تھیٹر اور سنیما گھروں کو بھی کھولا جا سکتا ہے۔
اٹلی میں سفرپرعائد پابندی ہٹا لی گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS