بکری کے ذریعہ اناج کی نقل وحمل

0

نئی دہلی: بارش کے دوران اناج کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اتراکھنڈ کے تنگ پہاڑی علاقوں میں  قدآورپہاڑی بکریوں کے ذریعہ اناج پہنچایا جارہا ہے۔ خوراک کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ کے پنگلا گودام سے جن تنگ راستوں تک گھوڑے نہیں جاسکتے ہیں ان جگہوں پر بکریوں کے ذریعہ اناج پہنچایا جارہا ہے۔ ملک کے دوردراز مشکل پہاڑی علاقوں تک ہر حال میں اناج پہنچانے کی اہم ذمہ داری ہندوستان کی فوڈکارپویشن ادا کررہی ہے۔ بارش کے موسم میں اتراکھنڈ کے دور دراز کے علاقوں تک راشن پہنچانا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے بارش کے سیزن سے پہلے ہی اناج پہنچنا ضروری ہے۔ پھوراگڑھ کے منوسیاری واقع گودام سے بورفو گودام تک گھوڑے سے اناج پہنچایا جارہا  ہے ۔بارش کے موسم کے پیش نظر فوڈکارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشن موڈ میں ملک کے ہر حصے میں چار مہینے کا اناج پہنچا دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS