نئی دہلی: (یو این آئی) ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بہتر صحت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے بدھ کو یہاں نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ یہاں مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کے تحت ٹرانس جینڈر افراد کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا فائدہ مل سکے گا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے ساتھ، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو اب 1,720 سے زیادہ صحت اور طبی سہولیات مفت حاصل ہوسکےگی۔ اس میں خاص طور پر ٹرانس جینڈرز کے لیے 50 سرجری بھی شامل ہیں۔ آیوشمان بھارت یوجناکے تحت پہلے صحت اور طبی سہولیات صرف غریب خاندانوں کو دستیاب تھی لیکن اس معاہدے کے بعد اب ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مسٹرکمار نے اس موقع پر کہا کہ وہ آج اس معاہدے سے بہت خوش ہیں۔ متعدد سہولیات سےمحروم ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے لوگوں کو اب بہتر صحت اور طبی سہولیات حاصل ہو سکیں گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS