جموں کشمیر حکومت کا خواجہ سراؤں کو ماہانہ پنشن دینے کا اہم فیصلہ

    0

    سرینگر: صریرخالد،ایس این بی
    جموں کشمیر میں سرکار نے ایک اہم اقدام کے تحت خواجہ سراؤں کو ماہانہ پنشن دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ خواجۂ سراؤں کے پنشن کو لیفٹننٹ گورنر کی انتظامیہ کونسل نے منظوری دی ہے اور انہیں اگلے ماہ سے پنشن ملنا شروع ہوجائے گا۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقدہ انکی انتظامہ کونسل کی ایک اہم میٹنگ میں آج یہ معاملہ زیرِ غور آیا ۔ ان ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کو جے اینڈ کے انٹگریٹڈ سوشل سکیورٹی اسکیم (آئی ایس ایس ایس) کے تحت لایا گیا ہے اور انہیں اسی اسکیم کے تحت فائدہ ملے گا۔
    آئی ایس ایس ایس ایک بہبودی اسکیم ہے جسکے تحت بزرگوں،ناداروں، بیواؤں اور دیگر کئی زمروں میں آںے والے مستحقین کو ماہانہ ایک ہزار روپے نقد کی مدد دی جاتی ہے تاہم خواجہ سرأ ابھی تک اس اسکیم کے مستفید افراد میں شامل نہیں تھے ۔
    اب جبکہ خواجہ سراؤں کو اسکیم کے دائرے میں لایا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق، تقریباََ  2000 درخواستوں پر فیصؒہ لینا ممکن ہوگیا ہے جو پہلے سے مختلف سرکاری دفاتر میں زیرِ التوا تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ تازہ سرکاری فیصلے کے تحت درخواست فارم بھی نئے سرے سے ترتیب دی جارہی ہے تاہم اس اسکیم کے تحت فائدہ لینے کیلئے مستفید ہونے والے افراد سے متعلق چھان بین کا طریقہ پہلے جیسا رہے گا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS